المصدر: United Arab Emirates Ministry of Foreign Affairs & International Cooperation |

عبداللہ بن زاید اور یوگنڈا کے وزیر خارجہ کا دوطرفہ تعلقات اورتعاون پرتبادلہ خیال

ABU DHABI, دولة الإمارات العربية المتحدة, 2023 نوفمبر 20/APO Group/ --

وزیرخارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النھیان نے یوگنڈا کے وزیر خارجہ اوڈونگو جیجے ابو بکر کے ساتھ فون پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو فروغ دینا کےلیے مستقبل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرا خارجہ نے حال ہی میں یوگنڈا کے صدر یوویری میوزینی کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے نتائج اور یو اے ای-یوگنڈا تعاون کو فروغ دینے میں دورے کے کردار کا جائزہ لیا۔ شیخ عبداللہ اوریوگنڈا کے وزیرخارجہ نے دوطرفہ تعلقات اورترقیاتی، اقتصادی، سرمایہ کاری اورقابل تجدید توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں جاری پیش رفت پر زور دیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

عزت مآب شیخ عبداللہ نے یوگنڈا کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی تعلقات میں جاری پشرفت کو سراہا۔

اس موقع پر یوگنڈا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں اوروہ علاقائی اور عالمی سطح پر متحدہ عرب امارات کی سرکردہ حیثیت کو سراہتا ہے۔

زعتها APO Group نيابة عن United Arab Emirates Ministry of Foreign Affairs & International Cooperation.